ننکانہ میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک
پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کے بعد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کا سی سی ڈی ٹیم سے مبینہ مقابلہ ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے، سی سی ڈی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کے نام ہارون، علی حسنین اور عاکف بتائے جا رہے ہیں۔ ہلاک ملزمان ننکانہ میں چند روز قبل 9 سالہ رفعت فاطمہ کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، جبکہ ان کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔پانچ مختصر ٹیگز:
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں