ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز نہ مل سکا
کراچی: سندھ کے وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام ستارۂ امتیاز کے لیے دو مرتبہ بھیجے گئے، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں نامزدگیاں مسترد کردیں۔کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کے نام دو مرتبہ ستارۂ امتیاز کے لیے تجویز کیے گئے۔صوبائی وزیر کے مطابق دونوں شخصیات کی نامزدگیاں معروف شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں اداکاروں کو قومی اعزاز دینے کی سفارشات مسترد کردیں۔سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ نامزدگیاں مسترد کرنے کی وجوہات سندھ حکومت کو نہیں بتائی گئیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں