پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گزشتہ سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ پی ایس ایل 12 کے حوالے سے آئندہ کے منصوبوں اور حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کو پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اجلاس میں 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی، جبکہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے آئندہ ایڈیشن میں لیگ کے معیار، انتظامات اور شائقین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے