عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر ، اداکار نے تردید کردی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی موت کی خبر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، تاہم اداکار نے خود اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اپنی خیریت سے آگاہ کردیا۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک مبینہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران اشرف انتقال کر گئے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بعد ازاں عمران اشرف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنے انتقال کی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’’الحمدللہ، میں بالکل ٹھیک ہوں اور میرے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر جعلی ہے۔‘‘عمران اشرف سے متعلق جعلی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اے آئی کے ذریعے تیار کیے جانے والے گمراہ کن مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حساس نوعیت کی خبروں کو تصدیق کے بغیر شیئر نہ کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ عمران اشرف کا شمار پاکستان کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہیں بالخصوص ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بھولا کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی۔ وہ مقبول کامیڈی پروگرام ’مذاق رات‘ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔ٹیگز:

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے