نیوجرسی کے ساحل پر آسمان میں بادلوں کی دیوہیکل لہر نمودار
نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحلی علاقے کیپ مے کے قریب آسمان پر ایک شاندار موسمی منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، جہاں ایک بڑی شیلف کلاؤڈ سمندر کی دیوہیکل لہر کی طرح آگے بڑھتی دکھائی دی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں افق پر سیاہ بادلوں کی ایک لمبی پٹی دکھائی دیتی ہے جو آہستہ آہستہ ساحلی علاقے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ بادلوں کی غیر معمولی شکل کے باعث یہ منظر دیکھنے والوں کو آسمان پر موجود ایک بہت بڑی لہر جیسا محسوس ہوا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی، جس کے بعد آسمان پر بننے والے اس منفرد منظر نے تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ماہرین کے مطابق یہ کوئی ٹورنیڈو نہیں بلکہ شیلف کلاؤڈ ہے۔ یہ کم بلندی پر بننے والے افقی یا پچر نما بادل ہوتے ہیں جو عموماً گرج چمک والے طوفان یا تیز آندھی کے اگلے حصے میں تشکیل پاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق شیلف کلاؤڈ کا حجم اور شکل بعض اوقات اتنی غیر معمولی ہوتی ہے کہ دور سے دیکھنے پر یہ سمندر کی بڑی لہر یا آسمان پر پھیلی دیوہیکل موج جیسا دکھائی دیتا ہے۔ٹیگز:
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں