نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد پولیس نے انہیں داہگل سے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 تک پہنچا دیا۔علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان داہگل ناکے پر گاڑی سے اتر گئیں، جبکہ نورین نیازی کو پولیس اڈیالہ جیل کی جانب لے گئی۔اڈیالہ جیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے کہا کہ وہ عمران خان کو بتائیں گی کہ سپریم کورٹ نے انہیں ملاقات کی اجازت دی ہے اور ان کے لیے پی ٹی آئی کے لوگوں نے کتنی کوششیں کی ہیں۔نورین نیازی کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کریں گی اور ملاقات کے دوران ان کی خیریت بھی دریافت کریں گی۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے عمران خان کو دو دن کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جہاں انہیں آئندہ سماعت تک رکھا جائے گا۔عدالت نے عمران خان سے ہفتے میں ایک دن اہل خانہ کی ملاقات کرانے کا بھی حکم دیا، جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی ان تک رسائی دینے کی ہدایت کی گئی ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں