اداکارہ میرا کا ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ میرا کی جانب سے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس کے بعد واقعہ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا۔ سامنے آنے والی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اداکارہ میرا کو گھر کے مین گیٹ کے قریب اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا ملازمہ کو دھکے دیتی اور تھپڑ مارتی دکھائی دیتی ہیں۔ واقعے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آگیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات کے مطابق متاثرہ ملازمہ نے مبینہ تشدد کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کرائی ہے۔واقعے کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو نے مختلف حلقوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے واقعے کے مکمل پسِ منظر اور تلخ کلامی کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔اس حوالے سے اداکارہ میرا کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا، اس لیے الزامات اور ویڈیو سے متعلق حتمی صورتحال ان کے مؤقف اور متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے