آئینی ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کیلئے ہوئی: طارق فضل
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ(ن)طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کے لیے ہوئی۔ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کررہی ہے، تحریک انصاف سے کسی مثبت بات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے رٹ پیٹیشن کےذریعےاختیارچھینا گیا تھا، پارلیمنٹ نےدوبارہ اپنا اختیارواپس لیا ہے، ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کےلیےہوئی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہہ سنی اتحاد کونسل کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں