کرمانشاہ میں امریکی حملہ، پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار جاں بحق

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی صوبے کرمانشاہ میں امریکی حملے کے نتیجے میں فورس کے فضائی و خلائی شعبے (ایرو اسپیس فورس) کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کرمانشاہ صوبے میں امریکی حملے کے دوران ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکار مارے گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب نے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’’شہید‘‘ قرار دیا ہے۔ تاہم حملے کے مقام اور اس میں ہونے والے دیگر ممکنہ نقصانات کے حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔پاسداران انقلاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف میزائل اور فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تاہم کرمانشاہ میں امریکی حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق ایران کے دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے