ٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے بیلجیئم کیخلاف اہم مقابلے سے قبل امریکی فٹبالر کی ایک میچ کی معطلی روک دی
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر امریکی فٹبال ٹیم کو بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل کے میچ سے پہلے بڑا ریلیف دے دیا۔
فیفا نے ریڈ کارڈ کے نتیجے میں امریکی ٹیم کے اہم کھلاڑی فلورین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی روک دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق فیفا نے بالوگن کی معطلی پر عملدرآمد ایک سال کے لیے معطل کر دیا۔
2جولائی کو امریکی فٹبالر بالوگن کو بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا اور ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر سے ریڈ کارڈ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔
تاہم اب فیفا نے امریکی ٹیم کےکھلاڑی فلورین بالوگن کی بیلجیئم کے خلاف 7 جولائی کے میچ کیلئے معطلی روک دی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیفا کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے فیصلے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے قانونی آپشنز پر غور شروع کر دیا ۔فیصلے سے فیفا کی ساکھ پر سوالات اٹھ گئے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں