ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، تاہم فوری طور پر ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ہیڈن پنیٹیئر نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور ٹی وی و فلموں میں طویل عرصے تک کام کیا۔ انہیں ’ہیروز‘ میں کلیئر بینیٹ اور ’نیش وِل‘ میں جولیٹ بارنز کے کردار سے عالمی شہرت ملی۔ان کے والد اسکیپ پنیٹیئر نے بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاندان اس ناقابلِ تصور صدمے سے گزر رہا ہے اور اس وقت ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔اداکارہ ’ریممبر دی ٹائٹنز‘، ’ریزنگ ہیلن‘، ’آئس پرنسس‘ اور ’سکریم 4‘ سمیت متعدد معروف فلموں میں بھی اداکاری کرچکی تھیں۔ وہ ایک بیٹی کی والدہ تھیں۔ٹیگز:

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے