گوگل جیمنائی کے صارفین ایک ارب سے بڑھ گئے

واشنگٹن: گوگل کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس اہم سنگِ میل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جیمنائی گوگل کی تیز ترین ایک ارب صارفین کا ہندسہ عبور کرنے والی سروس بن گئی ہے۔سندر پچائی کے مطابق ہر ماہ ایک ارب افراد جیمنائی استعمال کررہے ہیں، جبکہ یہ گوگل کی 14ویں سروس ہے جس نے ایک ارب صارفین کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔اس کامیابی کے بعد جیمنائی، چیٹ جی پی ٹی کے بعد دنیا کا دوسرا مقبول ترین اے آئی اسسٹنٹ بن گیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی نے جون 2026 میں ایک ارب ماہانہ صارفین کا ہندسہ عبور کیا تھا، جبکہ جیمنائی نے تقریباً ڈھائی سال میں یہ کامیابی حاصل کی۔گوگل نے جیمنائی کو 2024 کے آغاز میں متعارف کرایا تھا۔ ماہرین کے مطابق اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم نے بھی جیمنائی کی مقبولیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ یہ متعدد اسمارٹ فونز میں ڈیفالٹ اے آئی اسسٹنٹ کے طور پر دستیاب ہے۔سندر پچائی نے جیمنائی کے حوالے سے مزید اہم اپ ڈیٹس جلد متعارف کرانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔تاہم جیمنائی کی بڑھتی مقبولیت کے باوجود گوگل کو اے آئی کے شعبے میں اوپن اے آئی، اینتھروپک اور دیگر کمپنیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے