داتا دربار عرس: لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان:
لاہور: پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 اگست کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ مقامی تعطیل پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر لاگو نہیں ہوگی اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں