سلمان خان کی سنجے دت سے محبت کا اظہار، جذباتی پیغام وائرل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے دیرینہ دوست سنجے دت کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا، جو مداحوں میں خوب مقبول ہو رہا ہے۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سلمان خان اور سنجے دت ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصاویر سنجے دت کی رہائش گاہ پر لی گئی ہیں۔تصاویر کے ساتھ سلمان خان نے سنجے دت کو اپنا "بڑا بھائی” قرار دیتے ہوئے لکھا کہ:”بابا ہمیشہ بابا ہی رہتے ہیں۔ سنجو بابا ہم سب کے بابا ہیں، اور اب اپنے بچوں کے بھی بابا ہیں۔ اللہ، بھگوان اور یسوع مسیح انہیں ہمیشہ خوش رکھیں۔ آئی لو یو بابا۔”سلمان خان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح دونوں اداکاروں کی گہری دوستی کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے