وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے اپنی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بجٹ کے بعد ممکنہ طور پر نئے چہرے وفاقی کابینہ میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم وفاقی وزراء سے فرداً فرداً ان کی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں