ہمیں گولی چلانے پر مجبور کیاگیا،بنگلہ دیشی پولیس نے معافی مانگ لی
مظاہرین پر گولی چلانے والی بنگلہ دیشی پولیس نے قوم سے معافی مانگ لی ۔پولیس سروس ایسوسی ایشن (بی پی ایس اے) کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ کرنے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔ پولیس ایسا کرنے کے لیے رضامند نہیں تھی۔پولیس کا یہ اتحاد ہزاروں پولیس والوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔
پولیس نے اپنے اعلیٰ افسروں پرالزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے پولیس کو عوام کی نظروں میں ولن بنایا۔پولیس کے مطابق ریاست قانون سازی کرتی ہے جبکہ ہمارا کام ان قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے۔ ہمیں اعلی حکام اور سیاسی رہنماؤں کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہوتا ہے چاہے وہ قانونی ہوں یا غیر قانونی ہوں۔
پولیس یونین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پولیس نے جو معصوم طلبہ کے ساتھ کیا ہے اس پر معافی مانگتی ہے۔ مگر جب تک ہر پولیس والے کی حفاظت کی ضمانت نہیں مل جاتی اس وقت تک کے لیے پولیس ہڑتال کرے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں