ہاؤس کی حرمت پر جو طے ہوگا لکھ کر ہوگا:سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے اب ہاؤس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا لکھ کر ہوگا۔سپیکرکے پی اسمبلی ایک سیاسی جماعت کے احتجاج میں آگئے ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ سپیکر نے سوال اٹھنے پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور رولز کے تحت اپوزیشن کے ارکان کو معطل کیا گیا، اسپیکر نا اہلی کا فیصلہ نہیں کرتا تو 30 دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن چلا جاتا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی آئے، اسے اچھا اقدام کہتا ہوں، احمد خان بھچر نے کہاکہ موقع دیں تاکہ وکلا سے تیاری کرکے معاملہ حل کریں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوگیا ہے، اب پنجاب اسمبلی میں دونوں طرف سے حقوق برابر ہوں گے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے، احتجاج کی اجازت دوں گا مگر آئین کی پاسداری کرنا ہوگی، احتجاج میں لڑائی یا جتھہ بند گروپ بناکر کتابیں وزیر خزانہ کو نہ ماریں، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی معاہدے کو کاغذ پر لکھ کر لائیں گے، ہاؤس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا وہ لکھ کر طے ہوگا، فیصلہ ابھی نہیں کروں گا، 3 دن میں فیصلہ کروں گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں