لاہور: 11 دہشتگرد گرفتار، اہم سرکاری عمارت ٹارگٹ تھی

لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، دستی بم اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے:پاکستان

دہشت گرد لاہور میں اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں میں سیف، نفیس، اسرار، حاجی شاہ، زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم و دیگر شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے دوران لاہور سے 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے