اشنا شاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ نے اپنے ماں بننے کی خوشی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
اشنا شاہ نے باقاعدہ فوٹو شوٹ کروایا جس میں اداکارہ اور ان کے شوہر کو سفید رنگ کے ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں