2 بار ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے گزرنے والی خاتون کا سلمان خان سے متعلق انکشاف
بھارت: دل کی 2 بار پیوندکاری سے گزرنے والی خاتون نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
سلمان خان 2007 سے اپنی Being Human فاؤنڈیشن کے ذریعے بہت سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ ضرورت مندوں کو صحت اور تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔
اداکار نے ایسی ہی مدد ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی خاتون رینا راجو کی بھی کی، جن کے دل کے دو ٹرانسپلانٹ ہوئے ہیں۔
حال ہی میں رینا راجو نے ایک انٹرویو میں اپنے مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں سب سے پہلے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں سلمان خان کو دل و جان سے محبت کرتی ہوں۔
سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میرے پاس اداکار کا نمبر موجود تھا، پہلے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے پہلے سپر اسٹار کو کال کی تو انہوں نے فوری جواب دیا۔
رینا راجو نے بتایا کہ میں نے اداکار کو بتایا کہ میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے گزر رہی ہوں، وہ اس وقت آسٹریلیا میں شوٹنگ کر رہے تھے اور انہوں نے میرے ٹرانسپلانٹ کی رات کو تقریباً دو گھنٹے تک فون کال پر مجھ سے بات کی۔
خاتون نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اداکار نے میرے خاندان کے ساتھ بہت تعاون کیا اور مجھے اس مشکل مرحلے سے گزرنے کے لیے حوصلہ دیا۔
رینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری پیوند کاری کے وقت بالی وڈ اسٹار کے گھر پر ملاقات کی جہاں انہوں نے کافی دیر تک بات چیت کی، جو ایک خوشگوار یادیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں