وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ترک سفیر سے ملاقات زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ترکی کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے سے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیاری زرعی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں، اور اس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر زرعی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ دونوں ممالک زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیداوار میں اضافے پر بھی اتفاق کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، زیتون کی پراسیسنگ اور معیار کی بہتری کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت زراعت میں تعاون کے منصوبے بھی ترقی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روانڈا کے سفیر فاتو ہریریمانا کی وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

ترک سفیر سے ملاقات کے دوران اقتصادی فریم ورک پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان جاری منصوبوں سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں نمایاں ترقی کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے