ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
امریکا کے ایران میں تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں مزید رکاوٹ کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فیصد اضافے سے 85.28 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں حملوں کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد رواں ہفتے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں