تحریک انصاف کے رہنماوں نے انتشار پھیلانے کا حکم دیا ،گرفتار شر پسندوں کے ہوشربا انکشافات

اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے گرفتار بلوائیوں کے ہوشربا بیانات منظر عام پر آ گئے ۔

پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شر پسند بلوائیوں نے ریاست کیخلاف بد امنی پھیلانے میں تمام حدود پار کر دیں ۔شر پسندوں نے انتشار پھیلانے کے منصوبے سے متعلق ہولناک انکشافات کر د۔

شر پسندوں کا کہنا ہے کہ ’’علی امین گنڈاپور نے ہمیں بلایا اور  آگ لگانے کیلئے پٹرول فراہم کیا۔

ایک شر پسند سلیم کا کہنا تھا کہ میں سوات کا رہائشی ہوں میرے دوستوں کے پاس پٹرول تھا مجھے دوستوں نے کہا کہ اسلام آباد جانا ہے۔

 سلیم کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے ہمیں ایسا غلط قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا ، ہم اپنے کیے پر نادم ہیں ۔

ایک اور گرفتار شر پسند کاشف نے بتایا میں کوہاٹ کا رہائشی ہوں، میرے پاس پی ٹی آئی کا رہنما آیا اور ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا کہا ۔

 اس نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں ہمیں پٹرول بم مل جائیں گے۔ اس نے کہا کہ ڈی چوک کے سامنے ہر چیز کو آگ لگادو چاہے وہ پولیس والے ہی کیوں نہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے