بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں نیا مقدمہ درج
تھانہ نصیر آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں دہشتگردی کی دفعات سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 200 سے 300 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے نامزد ملزمان میں سے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ان ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم ون موٹروے پر سڑک بلاک کرکے فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزید برآں، ملزمان نے اسلحہ، ڈنڈے اور پیٹرول بم لے کر اسلام آباد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔مقدمے کے مطابق، ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی، اور جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ حملہ آور ہوئے۔
مقدمے میں یہ بھی ذکر ہے کہ ملزمان بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ریاست مخالف نعرے لگاتے رہے اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔ تحقیقات کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں ساری منصوبہ بندی کی گئی تھی، اور ملزمان دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہوئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں