کٹھمنڈو ، نیپالی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ ، 18 افراد ہلاک

نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پائلٹ کو زخمی حالت میں طیارے سے باہر نکالا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرتے وقت رن وے پر پھسلنے سے حادثے کا شکار ہوا جس کے بعد طیارے نے فوری آگ پکڑ لی، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو طیارے سے باہر نکالا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے