سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے حافظ طلحہٰ سعید کی ملاقات ، مل کر چلنے پر اتفاق
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہٰ سعید کی عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاست، باہمی دلچسی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہٰ سعید نے چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شفیق وڑائچ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی باہمی دلچسپی کے امورسمیت ملکی سیاست اور عوام کو درپیش مسائل پربھی گفتگو ہوئی۔ آئندہ لائحہ عمل کے لیے سیاسی اشتراک پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر حافظ طلحہ سعید نے شاہد خاقان عباسی کو تفسیر تعلیم القرآن بھی تحفہ میں پیش کی اور ان کی خیر خواہی اور سلامتی پر مبنی جذبات کا اظہار کیا۔ جس پر شاہد خاقان عباسی نے حافظ طلحہ سعید کا شکریہ ادا کیا اور دلی مسرت کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں