ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کا 8 ججز کے وضاحتی بیان سے اظہار لاعلمی

سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار  نے الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے نوٹ میں کہا گیا ہےکہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ  نے 12جولائی کے فیصلے  پرکوئی وضاحت جاری کی جب کہ متعلقہ فریقین کو  رجسٹرار  آفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا ہےکہ  الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز  بھی جاری نہیں کیےگئے، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پروضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی تھی۔

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے نوٹ 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا۔ نوٹ میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر جاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار  آفس کو رات 8 بجے تک نہیں ملیں۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے