بنگلادیش کے ہاتھوں وائٹ واش: پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 59 سال کی بدترین پوزیشن پر چلاگیا
بنگلادیش کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی تاریخ کی بدترین پوزیشن پر چلا گیا۔
بنگلا دیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔اس سیریز سے قبل پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن لگاتار 2 میچز ہارنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم 76 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے بھی نیچے چلی گئی۔
یہ 1965 کے بعد سے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی سب سے بدترین درجہ بندی ہے۔سوائے اس مختصر مدت کے جب کم میچز کھیلنے کی وجہ سے پاکستان ٹاپ ٹین کی رینکنگ میں شامل نہیں ہوسکا تھا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے ، انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں