این سی اے کے زیر اہتمام ’اوپن مائیک‘ میوزیکل شو کی مقبولیت میں اضافہ
نیشنل کالج آف آرٹس کے شعبہ پرفارمنگ آرٹس کے زیر اہتمام ہر ماہ دو مرتبہ ٹولنٹن ہال میں”اوپن مائیک” کے نام سے منعقد ہونے والے میوزیکل شو کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے ۔۔ فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ این سی اے کی یہ کاوش لائق تحسین ہے ۔ گائیکی کا شغف رکھنے والی نوجوان نسل نے میڈیا سے گفتگو اور سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ "اوپن مائیک”سٹریٹ ٹیلنٹ اورخدادادصلاحیتوں کے حامل چھپے ہوئے فنکاروں کی ڈسکوری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ میوزک لور نوجوان نسل نے توقع ظاہر کی ہے کہ "اوپن مائیک”جیسے مثبت اور ٹیلنٹ ڈسکوری پروگرام کا انعقاد پندرہ روزہ کے بجائے ہفتہ وار ہونا چاہئے۔



تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں