مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ اس تقرری کے بعد مصباح الحق نیپال کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔مصباح الحق نے سودرپسچم رائیلز سے وابستگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہیں۔ ان کے مطابق نیپال میں کرکٹ کے لیے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلی جائے گی، جس میں مختلف ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گی۔ مصباح الحق کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنی ٹیم کی تیاری اور کارکردگی بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوگئے تھے۔ اب نیپال پریمیئر لیگ میں ان کی نئی ذمہ داری ان کے کوچنگ کیریئر کا ایک اور مرحلہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں