ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کی ریل پر دلچسپ کمنٹ

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کی نئی ویڈیو پر کمنٹ کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔عاصم اظہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک دلچسپ ریل شیئر کی، جس پر ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ’اسکریمنگ، آئی کانٹ‘ لکھا، جس کا مفہوم ہے کہ وہ ویڈیو دیکھ کر بے حد خوش یا پرجوش ہوئیں۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں اکثر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے