کراچی: 28 مئی کو ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخ؟

کراچی میں 28 مئی بروز بدھ کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔ترجمان انٹر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو انٹرمیڈیٹ کے ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے اب 30مئی جمعہ کو لیے جائیں گے۔

28مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اس روز ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے