سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع پر اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اس مدت میں توسیع کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے