عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مختلف مقدمات اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں نے عمران خان کی صحت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں مقدمات، صحت اور دیگر معاملات زیر بحث آئے، تاہم ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے