ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس کا اعلان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں۔‘‘ اداکارہ کے اس پیغام کے بعد ان کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ماہرہ خان کی جانب سے خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اداکارہ مایا علی، صبور علی، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت متعدد فنکاروں نے بھی ماہرہ خان کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے، جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی۔ ماہرہ خان کی عمر اس وقت 41 برس ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے