ماہ نور صفدر کے نکاح پر اربوں روپے کی جیولری، شاہانہ برائیڈل لُک کی تفصیلات سامنے آگئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا عروسی لُک سوشل میڈیا پر خاصی توجہو حاصل کر رہا ہے۔ ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے اہم دن کے لیے روایتی مگر نفیس انداز اپنایا، جس میں آئیوری عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری، ہلکا میک اپ اور کھلے بال نمایاں رہے۔عروسی لباس کی تفصیلاتنکاح کے موقع پر ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ انہوں نے بھاری اور شوخ رنگوں کے بجائے ہلکے اور کلاسک آئیوری رنگ کا انتخاب کیا، جس نے نکاح کی نجی اور سادہ تقریب کے لیے ان کے مجموعی لُک کو مزید نفاست بخشی۔میک اپ کس نے کیا؟ماہ نور صفدر کا برائیڈل میک اپ لاہور سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ سحرش نے کیا۔ ان کے لیے نسبتاً نرم اور قدرتی میک اپ لُک کا انتخاب کیا گیا، جبکہ بالوں کو کھلا رکھا گیا، جس سے ان کی مجموعی شخصیت سادہ اور نفیس نظر آئی۔جیولری کی تفصیلاتماہ نور صفدر نے آئیوری لباس کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا، جس نے ان کے نکاح کے لُک کو مزید نمایاں کیا۔رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر نے نکاح کے موقع پر معروف جیولری برانڈ ’مواود‘ کا تقریباً 15 ملین ڈالر، یعنی 4.2 ارب پاکستانی روپے مالیت کا نیکلس پہنا۔ بتایا گیا ہے کہ اس نیکلس میں 62.34 قیراط کا فینسی انٹینس ییلو ڈائمنڈ نصب ہے، جبکہ اس کے گرد سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مکمل جیولری سیٹ میں نیکلس کے علاوہ بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل ہیں، جن کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا ہے۔ اذان جبار نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جبکہ ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں اسی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں