مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوگی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ حتمی کر دی گئی ہے اور ان کا نکاح ازان جبار سے ہوگا، جو معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں۔ جبار خالد فلور ملز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن سے وطن واپس پہنچی ہیں۔ انہوں نے لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے اور حال ہی میں ان کی گریجویشن مکمل ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی کی گریجویشن بھی مکمل ہوگئی ہے۔مریم نواز نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ ان کے تینوں بچوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی ہے۔ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد مریم نواز اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچیں، جس کے بعد ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ حتمی کی گئی۔خاندانی حلقوں کے مطابق ماہ نور صفدر اور ازان جبار کے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ کی شرکت کو ترجیح دی جائے گی۔ازان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، جو فلور ملز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ ماہ نور صفدر اور ازان جبار کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد دونوں خاندانوں کے حوالے سے یہ معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں