واٹس ایپ نے نئے دلچسپ فیچر پر کام شروع کردیا
پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ویب صارفین کی دلچسپی کے لیے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی فی الحال کام کیا جارہا ہے، اسی لیے صارفین کی اس تک رسائی نہیں ہے، یہ چیٹ سے متعلق فیچر ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اب اپنی چیٹس میں اپنی مرضی کی تھیم منتخب کرسکیں گے، اس سے صارفین منفرد رنگ اور وال پیپرز کا انتخاب کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر صارفین کی دلچسپی کے لیے ہے جس کے ذریعے وہ چیٹ میں من پسند رنگ اور تصاویر دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ منفرد فیچر جلد صارفین کی رسائی میں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں