این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا
این سی سی آئی اے نے نوٹس دے کر دو کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے موبائل فون اپنے پاس رکھ کر متعلقہ ادارے کو فراہم کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان کل این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے، جہاں این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات کی تفتیش کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس کے مطابق انہیں جمعے کو این سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سے ان کے فون ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ کے دورے کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں