عوام پر مہنگائی کا نیا وار، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 8 ستمبر تک ایک دن کے لیے ہوگا۔خیال رہے کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مزید دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کی ایک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے