مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے دوران سابق کپتان مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت نہ کیے جانے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کی جانب سے اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور 7 کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔ ٹیم میں ہونے والی حالیہ اکھاڑ پچھاڑ کے دوران مصباح الحق کا استعفیٰ بھی سامنے آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں