ریتیک روشن کے بیٹے کا موسیقی میں ڈیبیو
ممبئی: نامور بھارتی اداکار ریتیک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ہریہان روشن نے اداکاری کے بجائے موسیقی کو بطور کیریئر منتخب کرتے ہوئے اپنا پہلا انگریزی گانا ریلیز کردیا۔ہریہان روشن کا یہ قدم روشن خاندان کی دیرینہ میوزیکل لیگیسی کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے۔ ان کے پردادا معروف موسیقار پردوش روشن جبکہ دادا کے بھائی راجیش روشن بھی موسیقی کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔ریتیک روشن نے بیٹے کے پہلے گانے ’’دِس ہیونلی پلیس‘‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ہریہان کی والدہ سوزین خان نے بھی بیٹے کے پہلے گانے پر جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا، جبکہ ریتیک روشن کی ساتھی صبا آزاد، ارسلان گونی، راکیش روشن اور سنینا روشن سمیت دیگر اہل خانہ اور قریبی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔روشن خاندان کے فنّی پس منظر کو دیکھتے ہوئے ہریہان کا موسیقی کو بطور کیریئر منتخب کرنا بالی ووڈ میں روشن خاندان کے میوزیکل سفر کی نئی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں