راجستھان میں بی جے پی کارکنوں کا سی جی پی ٹیم پر حملہ
ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست راجستھان کے جے پور ضلع میں بی جے پی کارکنوں پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جی پی) کے کارکنوں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی جی پی کے بانی ابھیجیت ڈِپکے اور دیگر کارکن ’اسکول ٹھیک کرو‘ مہم کے تحت رام پورہ کنورپورہ گاؤں کے ایک سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے۔سی جی پی کارکنوں کا الزام ہے کہ حملہ آوروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ حملے میں بی جے پی سے وابستہ افراد ملوث تھے جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی۔رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے بھی سی جی پی ٹیم کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مبینہ طور پر بی جے پی کارکنوں نے سی جی پی کارکنوں پر حملہ کردیا۔سی جی پی کے مطابق مذکورہ اسکول کی عمارت پہلے ہی غیر محفوظ قرار دی جا چکی ہے اور طلبہ کی کلاسیں عارضی جگہ پر منتقل کی گئی ہیں۔ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں