مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی سائبر سرگرمیاں، امریکی سکیورٹی اداروں میں تشویش
واشنگٹن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران سے منسوب ہیکرز نے مشرقِ وسطیٰ میں موبائل نیٹ ورکس کو نشانہ بنا کر امریکی فوجی اہلکاروں اور دفاعی ٹھیکیداروں کی لوکیشن معلوم کرنے اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے موبائل نیٹ ورکس کی کمزوریوں اور شمالی عراق میں موجود کمرشل لوکیشن ڈیٹا بیس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکی اہلکاروں کی جغرافیائی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیٹا عام طور پر اشتہاری مقاصد کے لیے جمع کیا جاتا ہے، تاہم اس کا غلط استعمال قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکی قانون سازوں نے موبائل سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوکیشن ڈیٹا کے تحفظ اور نجی کمپنیوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں