فیفا ورلڈکپ 2026: کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے دن کا پہلا میچ میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن برتری پہلے بوسنیا نے حاصل کی، اُن کے کھلاڑی جووو لوکچ نے 21 منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔

وقفے تک مقابلہ 0-1 سے بوسنیا کے حق میں رہا۔

دوسرے ہاف میں کینیڈا کی ٹیم نے مزید جارحانہ انداز اختیار کیا، اُن کو گول کرنے کے مواقع بھی ملے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

البتہ کھیل کے 79ویں منٹ میں آخرکار کینیڈین کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور گائل نے ایک کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

اُس کے بعد کوشش کے باوجود دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے