لندن میراتھون میں نیا ریکارڈ، 2کھلاڑیوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گھنٹےسےکم وقت میں میراتھون مکمل کرلی
46 ویں لندن میراتھون مین لانگ ڈسٹنس رننگ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی، 2 کھلاڑیوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گھنٹے سے قبل وقت میں آفیشل میراتھون مکمل کی۔
کینیا کے سباسٹین ساوے نے ایک گھنٹے 59 منٹ اور 30 سیکنڈز کے ساتھ نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
ایتھیوپیا کے یومیف کجیلچا ایک گھنٹے 59 منٹ 41 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اس سے قبل میراتھون کا ورلڈ ریکارڈ 2 گھنٹے 35 سیکنڈز میں کیلون کپٹن نے 2023 شکاگو میراتھون میں بنایا تھا۔
ماضی میں کپکوجی نے ایک غیر سرکاری دوڑ میں ایک گھنٹے 59 منٹ 40 سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کیا تھا۔ کپکوجی کا ریکارڈ آفیشل حیثیت نہ ہونے کے باوجود قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں