امریکا نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس اور تیل نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں
امریکا نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس اور تیل نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
رپورٹس کے مطابق کرپٹو والٹس پر پابندی سے ایران کی 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کرپٹو کرنسی منجمد کی گئی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران پر مالی دباؤ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مالی وسائل کیخلاف گھیرا تنگ کیا جاتا رہےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر آبنائے ہرمز ٹول کرپٹو کرنسی میں وصول کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکا نے ایران سے کاروبار کرنے والی چین میں قائم ایک بڑی آئل ریفائنری اور تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور ٹینکرز پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی کے بعد اٹھایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پابندیاں ایران کی اہم آمدنی کے ذریعے یعنی تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کی وسیع مہم کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں