بھارتی چیف آف ڈیفنس کی آپریشن سندور میں ہزیمت کو چھپانے کی کوشش
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان آپریشن سندور میں ہزیمت کو چھپانے کی کوشش کرنے لگے۔
ایک بیان میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ پچھلے سندورکو بھول جائیں، نئی ٹیکنالوجی اورنئے سسٹم کو پرانے سسٹم کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔
اس کے علاوہ بھارتی چیف آف ڈیفنس نے خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کی بہتری پربھی زور دیا اور کہا کہ اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کیا گیا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو منہ توڑجواب دیا اور بھارتی فضائیہ کے 7 طیارے مار گرائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں