اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 550 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں: عرفان صدیقی
دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں