ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں ایک ہزار سے زائد مکانات ناقابلِ رہائش قرار

اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران  ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں شہر میں ایک ہزار سے زائد رہائشی یونٹس ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق براہِ راست میزائل حملوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششوں کے دوران گرنے والے ملبے سے تل ابیب، رامات گان اور بنی براک میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حکام کو اب تک تقریباً 30 ہزار اسرائیلی شہریوں کی جانب سے  املاک کے نقصان کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے دعوؤں میں 18 ہزار 408 عمارتوں، 6 ہزار 617 گاڑیوں اور 2 ہزار 549 دیگر سازو سامان کو ہونے والے نقصانات کے دعوے شامل ہیں۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران اور لبنان کے خلاف 40 روزہ جنگ کی لاگت تقریباً 17.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے